۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جناب رقیہ (سکینہ) کے روضے میں نئی ضریح نصب کی جارہی ہے

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی دختر گرامی حضرت رقیہ (سکینہ) کے حرم شام میں نئی ضریح نصب کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام حسین علیہ السلام کی دختر گرامی حضرت رقیہ (سکینہ) کے حرم شام میں نئی ضریح نصب کی جا رہی ہے۔ جسے کچھ ایران کے ماہر کاریگروں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، نئی ضریح کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ نئی ضریح کے اخراجات ایک ایرانی مخیر نے ادا کئے ہیں۔

جناب رقیہ (سکینہ) کے روضے میں نئی ضریح نصب کی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق حرم حضرت رقیہ کی ضریح مبارک کو کچھ ایرانیوں اور حرم کے خادمین نے مل کر الگ کیا تا کہ اس کی جگہ نئی ضریح نصب کی جاسکے۔ضریح کے مختلف حصوں کو ایران کے شہر قم میں تیار کیا گیا اور پھر شام منتقل کیا گیا۔

جناب رقیہ (سکینہ) کے روضے میں نئی ضریح نصب کی جارہی ہے

حرم حضرت رقیہ (س) کے ایک ایرانی خادم سید محمد میری نے کہا کہ ضریح ایران کے شہر قم میں تیار کی گئی ہے جس کے اخراجات ایک ایرانی مخیر نے اٹھائے ہیں جبکہ کچھ شہداء کی ماؤں نے بھی چونکہ نذر مانی ہوئی تھی، لہذا مخیر شخص کی رضامندی سے ضریح میں استعمال ہونے والے سونے کی کچھ مقدار ان تین شہدا کی ماؤں نے عطیہ کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .